کلبھوشن نیٹ ورک کا ایک اور مہرا گرفتار

بھارتی خفیہ ایجنسی ”را “کیلئے کام کرنے والا منی ایکسچینج منیجر پکڑا گیا
ملک کے تمام ایئرپورٹس پر ملزمان کی تفصیلات فراہم کر دی گئیں
کراچی(کلک نیوز) پاکستان کے سکیورٹی اداروں کی شاندار کارروائی ،ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کی کارروائی، حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی خفیہ نیٹ ورک سے وابستہ ملزم یاسین گرفتار،بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“کے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کارروائی کی گئی ،ایف آئی اے،حوالہ ہنڈی کے خفیہ نیٹ ورک کے ذریعے ملک دشمن عناصر کو رقم فراہم کی جا رہی تھی،گرفتارملزم یاسین منی ایکسچینج کمپنی کا مینجر ہے ،،قبضے سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد ملزم یاسین کو صدر کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے، نیٹ ورک سے وابستہ دیگر ملزمان کی تلاش میں چھاپے جاری ، ملک کے تمام ایئرپورٹس پر ملزمان کی تفصیلات فراہم کر دی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں