رحیم یار خان:ایف آئی اے ٹیم یرغمال ہو گئی!

رحیم یار خان(احتشام جٹ سے) ایف آئی اے کا میپکو دفتر پر چھاپہ، واپڈا ملازمین نے ایف آئی اے اہلکاروں کو یرغمال بنا کر دفتر کا گیٹ بند کر لیا ،واپڈہ ملازم کی گرفتاری کیلئے جانے والی ایف آئی اے کی ٹیم کو واپڈہ ملازمین نے دفتر میں یرغمال بنا لیا،کلک نیوز کے نمائندے احتشام جٹ کے مطابق ایف آئی اے ٹیم کے یرغمال ہونے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری واپڈا آفس پہنچ گئی ،پولیس اہلکاروں نے واپڈا دفتر کا گھیراو¿ کر لیا پولیس واپڈہ دفتر کا مرکزی گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئی۔ یرغمال کی گئی ایف آئی اے کی ٹیم کو پولیس نے آزاد کرا لیا ، ایف آئی اے ٹیم کو یرغمال بنانے والے واپڈا کے 3 ملازمین کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ واپڈہ ملازم کے خلاف ایف آئی اے ملتان میں مقدمہ درج تھا ٹیم گرفتار ملزم کو لے کر واپس ملتان روانہ،

اپنا تبصرہ بھیجیں