وفاقی حکومت نے نئی شپنگ پالیسی کا اعلان کر دیا !

اسلام آباد(عدیل امجد) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے نے نئی شپنگ پالیسی کا اعلان کر دیا۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جہاز کی آمدن پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا، فریٹ چارجز پاکستانی کرنسی میں وصول ہوں گے، سٹیٹ بینک نے شپنگ لانگ ٹرم سہولت کاری کی اجازت دے دی،پاکستان کی زیادہ تر برآمدات بندر گاہوں سے ہوتی ہے، ماضی میں میری ٹائم سیکٹر کو نظر انداز کیا گیا، بندرگاہ پر پہلے جہاز لگانے کیلئے کرپشن کی جاتی تھی جس کا خاتمہ کر دیا۔ شپنگ کو اسٹریٹجک انڈسٹری قرار دیا ہے۔علی زیدی کا کہنا تھا پاکستانی فلیگ کے حامل جہاز کو برتھنگ رائٹ ملے گا، غیر ملکی کی جگہ پاکستانی فلیگ والے جہاز کو فوقیت دیں گے، پاکستان میں رجسٹر جہاز کو لنگر انداز ہونے کیلئے ترجیح دی جائے گی، نجی شعبے کیلئے جی آر ٹی 25 فیصد کم رکھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں