اسلام آباد :اسسٹنٹ ڈائریکٹر سعد بن ایوب کو اضافی چارج مل گیا

اسلام آباد (محمد شہباز )اسسٹنٹ ڈائریکٹر سعد بن ایوب کو ترجمان پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ، سعد بن ایوب سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایگزیکٹو گریڈ 1 کے افسر ہیں اور اس سے پہلے وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات کے ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن پروجیکٹ میں خدمات سر انجام دے چکے ہیں، ایڈیشنل ڈی جی سی اے اے کے احکامات پر ڈائریکٹر ایچ آر ملک مظہر حسین نے اضافی چارج کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں