لیڈر شپ کے بغیر کوئی بھی تحریک خطرناک !گیلانی

اسلام آباد(کلک نیوز)سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے، نیب سے ڈرنے والے نہیں، آخری آپشن استعفے ہوں گے۔رہنما پاکستان پیپلزپارٹی و سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گرفتاریاں معنی نہیں رکھتا، دیکھنا ہے حکومت کا معیار کیا ہے، اگر حکومتی منشور پر عمل درآمد ہوتا ہے تو عوام مطمئن ہونگے، اگر لیڈر شپ کے بغیر کوئی تحریک ہوگی تو وہ خطرناک ہوگا، اسمبلی چھوڑنے کا معاملہ آیا تو فیصلہ تمام جماعتوں کا ہوگا۔یوسف گیلانی کا کہنا تھا ہماری حکومت میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھے، اگر ہماری قربانی سے ملک بہتر ہوسکتا ہے تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں