کورونا نے ”سپر پاور ”کو پچھاڑ دیا!

واشنگٹن(کلک نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی، دونوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا، صدر نے تمام مصروفیات منسوخ کر دیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ ان میں اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ٹویٹ میں لکھا کہ خاتونِ اول اور وہ دونوں ہی فورا قرنطینہ اور بحالی کا مرحلہ شروع کریں گے۔ ٹرمپ کی مشیر اور قریبی ساتھی ہوپ ہکس میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد صدر ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا کے بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آئے، ہوپ نے ایک ہفتہ قبل ان کے ساتھ ایئر فورس ون پر سفر کیا، وہ صدر ٹرمپ کے ساتھ ہیلی کاپٹر مرین ون میں بھی سوار ہوئیں، 31 سالہ ہوپ ہکس صدر کی ٹیم میں سب سے قریبی اہلکار ہیں۔ ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے بتایا کہ وہ اور میلانیا ہوپ کے ساتھ کافی وقت گزار چکے ہیں۔ صدر ٹرمپ کو ماسک پہننا پسند نہیں وہ سرکاری تقاریب میں اہلکاروں یا دیگر افراد کے ساتھ بغیر ماسک پہنے نظر آتے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق منی سوٹا سے واپسی پر ہوپ ہکس میں کورونا کی علامات ظاہر ہونا شروع ہو گئی تھیں اور انھیں اسی وقت طیارے میں ہی قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔ کورونا وائرس سے امریکا میں اموات کی تعداد 2 لاکھ 12 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ مریضوں کی تعداد 75 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں