اداکار سنجے دت نے کینسر کیخلاف جنگ جیت لی

نیو یارک (ویب ڈیسک) بالی وڈ کے مشہور اداکار سنجے دت نے کینسر سے جنگ جیتنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدا نے سب سے مشکل جنگ اپنے سب سے بہادر جنگجو کو دی جس میں وہ فتحیاب ہوئے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری طویل تحریر میں بتایا کہ گزشتہ کچھ ہفتے میرے اور میری فیملی کی زندگی کے لیے مشکل ترین دن تھے۔انہوں نے کہا کہ خدا نے سب سے مشکل جنگ اپنے سب سے بہادر جنگجو کو دی جس میں وہ فتحیاب ہوئے۔ سنجے دت نے لکھا کہ آج اپنے بچے کی سالگرہ کے موقع پر اس فتح کا جشن آپ سب کے ساتھ منانا چاہتا ہوں اور یہ خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ میں نے کینسر سے جنگ جیت لی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں