ایف اے ٹی ایف اجلاس شروع، پاکستان کی کارکردگی پر حتمی فیصلہ جمعہ کومتوقع

پیرس: (کلک نیوز) پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا تین روز تک جاری رہنے والا اجلاس شروع ہو گیا۔ پاکستان کی کارکردگی پر حتمی فیصلہ جمعہ کو ہوسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس شروع ہو گیا، سالانہ پلنری اجلاس تین روز تک جاری رہے گا، ایف اے ٹی ایف کے صدر مارکس پلیر صدارت کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف پاکستان کی کارکردگی کا بھی جائزہ لے گا، پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے پر بھی غور ہو گا، پاکستان کی کارکردگی پر حتمی فیصلہ جمعہ کو ہوسکتا ہے۔ پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے یا نکالنے کا فیصلہ ہو گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے بلیک لسٹ کے خدشات بھی ختم ہوسکتے ہیں، پاکستان نے 27 اہداف میں سے 26 پر پیش رفت کی، پاکستان نے 27 میں سے 21 اہداف پر بڑی پیش رفت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں