بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیر کپور کی شادی ایک بار پھر ملتوی

ممبئی: (شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیر کپور کی شادی ایک بار پھر ملتوی ہو گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عالیہ اور رنبیر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کیلئے تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ جوڑی کی کام میں مصروفیت کو دیکھتے ہوئے اور رواں برس ہی رشی کپور کے دنیا سے رخصت ہونے کے باعث مستقبل قریب میں دونوں کی شادی ہونا ممکن نہیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رواں برس شادی نہیں ہو گی، خانہ آبادی رنبیر کے والد رشی کپور کے اپریل میں آنجہانی ہونے کے سبب تاخیر کا شکار ہو رہی ہے کیونکہ سوگ کی کیفیت میں خوشیاں منانا نیک شگون خیال نہیں کیا جاتا۔ عین ممکن ہے کہ دونوں اگلے برس کے وسط تک رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں حالانکہ ان کے مداح جلد سے جلد دونوں کو ایک دوسرے کا جیون ساتھی بنتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں