روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 15 پیسے سستا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلسل 4 ماہ کے دوران ترسیلات زر کی پاکستان آمد کے باعث ملک بھر میں روپیہ تگڑا اور ڈالر گراوٹ کا شکار ہو رہا ہے، آج ایک مرتبہ پھر امریکی کرنسی 15 پیسے سستی ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے، گزشتہ چار ماہ کے دوران ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، وزیراعظم عمران خان بھی اعلان کر چکے ہیں ترسیلات زر ہر ماہ 2 ارب ڈالرز سے زائد موصول ہو رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں