سری لنکن پریمیئر لیگ :وہاب ریاض سلمان خان کی ٹیم میں شامل

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ سٹار سلمان خان نے سری لنکن پریمیئر لیگ کی ٹیم خریدی ہے جس میں انہوں نے پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بالر وہاب ریاض کو شامل کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان سری لنکن پریمیئر لیگ کی اہم ٹیم کینڈی ٹسکرز کو خرید لیا ہے۔ اس ٹیم میں جہاں دنیائے کرکٹ میں اپنی جارحانہ بالنگ کی وجہ سے مشہور کرس گیل کو شامل کیا گیا ہے تو وہیں ہر بلے باز پر اپنی بالنگ کی دھاک بٹھانے والے پاکستانی فاسٹ بالر وہاب ریاض کو بھی کھلایا جا رہا ہے۔کینڈی ٹسکرز کی ٹیم سلمان خان کے بھائی سہیل خان کے نام سے رجسٹرڈ کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ سری لنکن پریمیئر لیگ ٹورنامنٹ آئندہ ماہ شروع ہوگا۔سہیل خان کا اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کی کمپنی نے اس لیگ میں کافی صلاحیت دیکھی ہے۔ سلمان خان خود اپنی ٹیم کے سبھی میچ دیکھنے کیلئے سری لنکا جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ہماری ٹیم میں جس طرح کے کھلاڑی ہیں اور فینس کا جنون جس طرح کا ہے، وہ سب سے اوپر ہے اور ہمیں ان میں کافی صلاحیت نظر آتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں