میشا شفیع کی ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکنے کی درخواست مسترد

لاہور (کلک نیوز) گلوکارہ میشا شفیع اور علی ظفر کے درمیان قانونی جنگ میں نیا موڑ آ گیا، سیشن عدالت نے میشا شفیع کی ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکنے کی درخواست مسترد کر دی۔
ایڈیشنل سیشن جج یاسر حسین نے گلوکارہ میشا شفیع کی درخواست پر فیصلہ سنایا، گلوکارہ میشا شفیع نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مقدمہ درج ہونے سے گواہ خوف کا شکار ہیں، ایف آئی اے کی جانب سے دائر مقدمے کا فیصلہ ہونے تک ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکی جائے۔علی ظفر کے وکیل نے دلائل دیئے کہ میشا شفیع تاخیری حربے استعمال کررہی ہیں، ان کے صرف 5 گواہ مقدمے میں نامزد ہیں، علی ظفر کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت میشا شفیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی مکمل کرے، عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے میشا شفیع کے گواہوں کو 27اکتوبر کو طلب کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں