سٹاک مارکیٹ میں 579.34 پوائنٹس کی تیزی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 579.34 پوائنٹس بڑھ گیا۔ سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں تیزی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 579.34 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 41535.92 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔تیزی کے باعث 41 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہونے کے ساتھ 41100، 41200، 41300، 41400، 41500 کی بھی حدیں بحال ہوئیں۔پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 1.41 فیصد کی بہتری ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ 39 کروڑ 84 لاکھ 82 ہزار 820 شیئرز کا لین دین ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں