پاکستانی سٹیج اداکار نے خود کشی کر لی

لاہور(کلک نیوز )معاشی مشکلات، بیروزگاری اور گھریلو جھگڑوں سے تنگ سٹیج اداکار نے خود کشی کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق سٹیج اداکار اعظم راہی عرف بھولاکورونا کی تیسری لہر کی وجہ سے سٹیج شوز بند ہونے پر خراب مالی حالات کے باعث پریشان تھا، اس کی دو ماہ بعد شادی تھی، اہلخانہ نے شاپنگ کے لئے رقم مانگی تو اس نے دلبرداشتہ ہو کر پٹرول چھڑ ک کر خود سوزی کرلی۔ اعظم راہی کی خود سوزی کی ویڈیو وائرل ہو گئی اداکار کے بھائی عاصم کا کہنا تھا کہ حکام اب امداد کے بیانات دے رہے ہیں، اگر یہی امداد پہلے کر دی جاتی تو وہ خود کشی نہ کرتا۔ سٹیج فنکاروں نے اپنے ساتھی کی خود سوزی کے اقدام پر انتہائی دکھ اورغم کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں